پودا لگانا صدقہ جاریہ ہے اور ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنے کے لیے پودوں اور درختوں کو ہماری زندگی میں اہم حیثیت حاصل ہے،ڈپٹی کمشنر عبدالسلام اچکزئی

منگل 13 فروری 2018 23:10

ہرنائی۔13فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) ڈپٹی کمشنر عبدالسلام اچکزئی نے کہا کہ پودا لگانا صدقہ جاریہ ہے اور ماحول کو آلودگی سے پاک رکھنے کے لیے پودوں اور درختوں کو ہماری زندگی میں اہم حیثیت حاصل ہے اس کی افادیت اور اہمیت ہم اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ درختوں سے ہمیں آکسیجن ملتی ہے یعنی درخت ہیں تو ہم زندہ ہیں درختوں کی قدر پوچھنی ہے تو صحرا کے باسیوں سے پوچھا جائے کہ درخت نہ ہونے کی وجہ سے وہ کتنی مشکلات سے دوچار ہیں پودے بھی پیار مانگتے ہیں اور جب آپ ان کی پرواہ نہیں کرتے تو یہ نہ صرف مرجھا جاتے ہیں بلکہ انسان پھلوں سبزیوں ودیگر میوہ جات نعمتوں سے محروم ہو کر رہ جاتے ہیںدرخت انسانی زندگی کیلئے ہی نہیں بلکہ کا ئنا ت کی بقا ء کیلئے بھی انتہائی ضروری ہے ، شجر کار ی کے حوالے سے اجتماعی طور پر بھی اور ہر شخص کو انفرادی طور پر بھی اپنا کر دار ادا کرنا چاہیے ،محض شجر کاری ہی نہیں بلکہ پو د ے لگا نے کے بعد انکی حفاظت بھی ہمارا فر ض ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے ضلعی کمپلیکس میں شجرکاری مہم کے افتتاح کے دوران پودا لگانے اور عوام شعور اجاگر کرنے کیلئے نکالی گئی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈویژنل فارسٹ آفیسر جمیل احمد ، ڈسٹرکٹ انفارمیشن اینڈ ٹیکانالوجی آفیسر غوث اللہ ، پی پی ایچ آئی کے ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر عصمت اللہ ترین سمیت ضلعی محکموں کے آفیسران ، محکمہ جنگلات کے آفیسران و اہلکاران سمیت قبائلی معتبرین ، بلدیاتی نمائندوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ڈپٹی کمشنر عبدالسلام ااچکزئی کی قیادت میں شجرکاری مہم کی کامیابی کیلئے ریلی بھی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا ضلعی کمپلیکس پہنچ کر اختتام پزیز ہوا ڈپٹی کمشنر عبدالسلام اچکزئی نے شجرکاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے ضلعی کمپلیکس میں پودا لگایا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پودوں کی افادیت کو دیکھتے ہوئے کہاکہ ہم سب کو چاہیئے کہ درختوں کی حفاظت کریں اور ان کی کٹائی سے گریز کریں شجرکاری مہم کوپورے ضلع میں کامیاب بنانے کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لے اور علاقے میں شجرکاری مہم کو کامیاب بنائے ڈویژنل فارسٹ آفیسر جمیل احمد نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلع ہرنائی کے تمام سرکاری محکموں سکولوں سمیت دیگراداروں کو محکمہ جانب سے پودے فراہم کئے جائے گے انہوں نے کہاکہ محکمہ جنگلات نے ضلع میں جوٹارگٹ مقررکیاگیا ہے اس سے پورا کیا جائے گا ۔