محکمہ تعلیم اور بلو چستان بورڈ نقل کے خاتمے کیلئے کوشاںہیں ،کنٹرولر بلو چستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکشن کوئٹہ سید عباداللہ شاہ غرشین

منگل 13 فروری 2018 23:10

کوئٹہ۔13فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) کنٹرولر بلو چستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکشن کوئٹہ سید عباداللہ شاہ غرشین نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ محکمہ تعلیم اور بلو چستان بورڈ نقل کے خاتمے کیلئے کوشاںہیں ۔

(جاری ہے)

نقل روکنا اساتذہ کا کام ہے اور اساتذہ ہی کو امتحانات میں تعینات کیا گیا ہے اب انکی ذمہ داری ہے کہ وہ کس حد تک اپنے فرائض نبھاتے ہیں ساٹھ ہزار اساتذہ میں ایک ہزار اساتذہ کی ڈیوٹی لگے گی بورڈ اور امتحانات مارکنگ کے تمام مراحل میں اساتذہ کا بنیادی کردار ہے ۔

اساتذہ کا معاوضہ اس امید کے ساتھ ڈبل کردیا گیا ہے کہ وہ کسی لالچ میں آئے بغیر نقل کا خاتمہ کریں اگر اسکے باوجود بھی کو ئی کوتاہی کر تا ہے کواسکے خلاف کاروائی ضرور ہوگی ۔صوبائی حکومت محکمہ تعلیم اور انتظامیہ بھر پور طریقے سے نقل ورکنے میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :