پولیس و لیویز فورس کا کردارقیام امن کو یقینی بنانے میں نہایت اہمیت کا حامل ہے،بلوچستان مین امن ہمارے جوانوں کی محنت و قربانیوں کا مرہون منت ہے،کمشنر نصیرآباد ڈویژن ڈاکٹر سعید احمد جمالی

منگل 13 فروری 2018 23:10

سبی۔13فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) کمشنر نصیرآباد ڈویژن اورپاک آرمی 34میڈیم کے کمانڈنگ آفیسر کرنل رانا محمد آصف نے کہا ہے کہ پولیس و لیویز فورس کا کردارقیام امن کو یقینی بنانے میں نہایت اہمیت کا حامل ہے،بلوچستان مین امن ہمارئے جوانوں کی محنت و قربانیوں کا مرہون منت ہے،بلوچستان ملک کا نہ سرف سب سے بڑا صوبہ بلکہ علاقائی لحاط سے پاکستان کی شہ رگ ہے،پاک چائنہ منسوبہ ہماری خوشحالی و امن کا ضامن ہے،عوام کو پرامن معاشرہ فراہم کرنے کے لیے پولیس اور لیویز کی اسعداد بڑھانے کی ضرورت ہے ،لیویز و پولیس کے جوانوں کو پاک آرمی کے زیر نگرانی رسپانس فورس کی تربیت سے پولیس و لیویز کا مورال بلند ہوگا ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاک آرمی34میڈیم کے زیر اہتمام لیویز اور پولیس فورس کی87جوانوں کو رپانس فورس ٹریننگ کی پانسگ آئوٹ تقریب سے خطاب میں کیا ،تقریب میں برگیڈیئر آرٹلری 33سبی گیریژن شہزادہ شاہد نواز،ڈپٹی کمشنر سبی محمد ذاکر ناصر،ڈپٹی کمشنر کچھی،میجر ریٹائرڈ محمد الیاس،،سپرٹندنٹ آف پولیس سبی نجیب اللہ پندرانی،ایس ایس پی کچھی میر غفور کرد،نیشنل لاجسٹک سیل سبی کے کمانڈنگ آفیسر کرنل محمد عمر فاروق،کمبائنڈ ملٹری ہسپتال سبی کے کمانڈنگ آفیسر کرنل ڈاکٹر محمد عمر،میجر ریحان،میجر معاویہ،کیپٹن سلیم مُہید،کیپٹن واصف ،کیپٹن شاہد،اسسٹنٹ کمشنر سبی میر محمد ایوب مری،رسالدار لیویز لائن میر عارف مری ودیگر بھی شریک تھے،قبل ازیں تربیت حاصل کرنے والے جوانوں نے دہشت گردوں کے ممکنہ حملوں اور سیکورٹی فراہم کرنے کا عملی مظاہرہ بھی کیا اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سول ایڈمنسٹریشن اور پاک آرمی کی کوارڈی نیشن کے ذریعے لیویز فورس اور پولیس فورس کی استعداد برھانے پر نہایت اہمیت دی جارہی ہے تاکہ پولیس و لیویز فورس کے جوان کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹ سکیں اس ضمن میں جوانوں کو فیلد کرافٹ،غیر روایتی جنگ سے نمٹنے،دھماکہ خیز مواد کو ناکارہ بنانے ،قومی تنصیبات کی حفاظت ،ڈرل ،فائر اینڈ موو کے علاوہ موجودہ حالات سے آگاہی اور اس کے مطابق کاروائی ،دست بدست لڑائی،موبائل پیٹرولنگ سمیت سرچ آپریشنز کے حوالے سے تربیت سے لیس کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں یہ بات عیاں ہے کہ پولیس اور لیویز فورس کا کردارقیام امن کو یقینی بنانے میں نہایت ہی اہمیت کا حامل ہے موجودہ سیکورٹی حالات تمام امن قائم کرنے والے اداروں سے نہایت ہی چستی اور مستعدی کا تقاضا کرتا ہے اور الحمد اللہ ملک بلخصوص بلوچستان کا امن ہمارئے جوانوں کی محنت اور قربانیوں کا مرہون منت ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان پاکستان کا نہ سرف بڑا صوبہ ہے بلکہ معاشی و علاقائی لحاظ سے پاکستان کی شہ رگ ہے پاکستان چائنہ راہداری منصوبے نے ہمارئے صوبے کی اہمیت میں بہت زیادہ اضافہ کردیا ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ پاک چائنہ راہداری کا منصوبہ ہماری خوشحالی اور امن کا ضامن ہے اور پاک چائنہ منصوبہ ہم سے مزید ذمہ داری اور عہد مانگتا ہے ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہماری پولیس اور لیویز فورس کے جوان اپنے اپنے فرائض سے آگاہی رکھتے ہوئے اسے نہایت ہمت اور ذمہ داری کے ساتھ نبھائیں گے انہوں نے کہا کہ آج کا یہ امن ہمارئے جوانوں کی مسلسل کاوشوں اور قربانیوں کی وجہ سے قائم ہے جعفر آباد سے لیکر کوئٹہ اور ذوب سے لیکر گوادر تک ہماری فورسز کے جوان اس امن کے لیے دن رات کاوشوں میں مصروف ہیں انہوں نے کہا کہ رسپانس فورس تربیت کا عمل انتہائی خوش آئند عمل ہے جس سے لیویز و پولیس فورس کی پیشہ ورانہ صلاحیات میں نکھار پیدا ہو گا ،تقریب کے آخر میں مہمان خصوصی کمشنر نصیرآباد ڈویژن ڈاکٹر سعید احمد جمالی ،برگیڈیئر شہزادہ شاہد نواز ،کرنل رانا محمد آصف ،ڈپٹی کمشنر محمد ذاکر ناصر،ڈپٹی کمشنر کچھی میجر ریٹائرڈ محمد الیاس،ایس ایس پی سبی نجیب اللہ پندرانی،ایس ایس پی کچھی میر غفور کرد نے پوزیشن ہولڈرز جوانوں میں شیلڈز جبکہ تربیت حاصل کرنے والوں میں تعارفی اسناد بھی تقسیم کیں۔

متعلقہ عنوان :