کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی کہ وہ انسانی جانوں سے کھیلے، ان کے خلاف بھرپور کاروا ئی کی جائیگی،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر یاسرخان بازئی

منگل 13 فروری 2018 23:10

کوئٹہ۔13فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) کمشنر نصیرآباد ڈویژن ڈاکٹرمحمد سعیدجمالی، سیکریٹری ہیلتھ بلوچستان محمد انورشاہوانی اورڈپٹی کمشنر نصیرآبادڈاکٹر یاسرخان بازئی کی ہدایت اور احکامات کی روشنی میں ڈپٹی ڈائریکٹرمانیٹرنگ سیل کوئٹہ ڈاکٹر محمدانور اچکزئی ڈی ایچ او اسسٹنٹ کمشنرعبدالعزیز بنگلزئی اور ڈی ایس پی سرکل امیرجان مگسی ایس ایچ اوسٹی نصراللہ ابڑو پر مشتمل مانیٹرنگ ٹیم اورضلعی انتظامیہ کی مشترکہ چھاپہ مار ٹیم نے ڈیرہ مرادجمالی شہر میں اچانک عطائی ڈاکٹرز اورنان رجسٹرڈ میڈیکل اسٹورز اور غیرمعیاری ادویات فروخت کرنے والے کاروباری حضرات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے درجنوں عطائی ڈاکٹرزکے کلینکس اورنان رجسٹرڈ اور غیرمعیاری ادویات فروخت کرنے میڈیکل اسٹورزکو بند کر کے سیل کردیاگیا اورڈرگ ایکٹ کی پابندی نہ کرنے والے میڈیکل اسٹورزاور کلینکس مالکان کو موقع پر بھاری جرمانہ عائد کیاگیاڈپٹی کمشنر ڈاکٹر یاسرخان بازئی نے اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ کسی کو اجازت نہیں دی جاسکتی کہ وہ انسانی جانوں سے کھیلے ان کے خلاف بھرپور کاروا ئی کی جائیگی انہوںنے کہاکہ میڈیا ،سمیت دیگر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افرادپربھاری ذمہ داری عائدہوتی ہے کہ وہ انسانی جانوں سے کھیلنے والے افراد کے خلاف کاروائی میں انتظامیہ کے ساتھ بھرپورتعاون کریں ڈپٹی کمشنر یاسرخان بازئی نے کہاکہ عطائی ڈاکٹرزکو چاہئے کہ وہ فوری طورپرکلینکس کو بند کردیں ان کے خلاف وقتافوقتا کاروائی کاعمل جاری رہے گا انہوںنے کہاکہ قانون کے مطابق عطائی ڈاکٹرز اورغیرمعیاری ادویات فروخت کرنے والے اور نان رجسٹرڈ میڈیکل اسٹورز کے خلاف بھرپور کاروائی عمل میں لائی جارہی ہے انہوںنے کہاکہ عطائی ڈاکٹرزکی وجہ سے مختلف قسم کی بیماریاں پھیل رہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :