بین الصوبائی ہاکی ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے کھیلوں کے سامان کی تقسیم

منگل 13 فروری 2018 23:11

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے گذشتہ روز بین الصوبائی ہاکی ٹورنامنٹ کے فاتح گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول چمکنی کی ٹیم کو حوصلہ افزائی کیلئے اپنے دفتر میں ایک تقریب کا انعقاد کیا جس میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر جمشید بلوچ ‘ ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کے چیئرمین مینا خان آفریدی ‘ ڈسٹرکٹ ممبر والخدمت فائونڈیشن کے صدر خالد وقاص چمکنی ‘ سپورٹس کمیٹی کے ممبروسیم اکرم ‘ سکول پرنسپل کرامت اللہ اورہاکی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے اس عزم کااعادہ کیا کہ قومی کھیل ہاکی کی ترقی کیلئے ضلعی حکومت تمام وسائل بروئے کار لارہی ہیں اور انکی ذاتی کوشش ہے کہ پشاور سے ہاکی کے نامور کھلاڑی پیدا کئے جاسکیں اس مقصد کیلئے رمضان المبارک میں پشاور کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ضلعی حکومت نے فلڈ لائٹ ہاکی ٹورنامنٹ کاانعقاد کیاتھا جبکہ رواں سال بھی ماہ رمضان میں فلڈ لائٹ ہاکی ٹورنامنٹ کا انعقادکیا جائیگا‘ انہوں نے کہاکہ ضلعی حکومت صحت مند انہ معاشرے کی تشکیل کیلئے کھیلوں کی بھرپور سرپرستی کرے گی اس موقع پر ڈسٹرکٹ ممبر خالد وقاص چمکنی اور سکول کے پرنسپل نے ضلع ناظم کی جانب سے حوصلہ افزائی کرنے پرانکا شکریہ اداکیا اس موقع پر ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان نے کھلاڑیو ں میں ضلعی حکومت کی جانب سے ہاکی کا سامان تقسیم کیا۔

متعلقہ عنوان :