ڈی سی صوابی کا اے سی کمشنر رزڑ ، پٹوار خانہ کرنل شیر خان کلے اور پٹوار خانہ چکنودہ کا اچانک دورہ

منگل 13 فروری 2018 23:10

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء)ڈپٹی کمشنر صوابی معتصم باللہ شاہ نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر رزڑ ، پٹوار خانہ کرنل شیر خان کلے اور پٹوار خانہ چکنودہ کا اچانک دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر آفس کی صفائی کی حالت کو انتہائی ابتر پایا گیا، ڈپٹی کمشنر نے موقع پر متعلقہ افسر کو دو گھنٹے کے اندر اندر تمام دفاتر کو صاف کرانے کی ہدایات جاری کی گئی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر صوابی معتصم باللہ شاہ نے متعلقہ حکام اورعملے کو مزید ہدایات دی کہ وہ مین روڈ پر اپنے دفتر کا ایک بڑا بورڈ نصب کرے تاکہ لوگوں کو دفتر تک پہنچنے میں آسانی ہو،تحصیل میونسپل آفیسر رزڑ کو ہدایات جاری کی کہ وہ شام چار بجے سے رات دس بجے تک بازاروں میں اپنے عملے کی موجودگی کو یقینی بنائیں تاکہ بازار وں میں غیر ضروری رکاوٹوں اور گندگی کا تدارک کیا جاسکے جبکہ اس موقع پر کرنل شیر کلے پٹوار خانے کے پٹواری کو غیر حاضر پایا گیا اور اس نے ہدایات کے مطابق اپنے پٹوار خانہ میں اپنا موبائل نمبر اور غیر موجودگی کا نوٹس بھی نہیں لگایا تھا،جس پر ڈیٹی کمشنر نے متعلقہ پٹواری کے خلاف فوری طور پر انضباطی کاروائی کا حکم جاری کیا ،ڈپٹی کمشنر صوابی معتصم باللہ نے اپنے دفتر میں کئی رفاعی تنظیموں اور منتخب نمائندوں سے ملاقاتیں کی اور شجر کاری مہم 2018 کو کامیاب بنانے کیلئے مختلف تنظیموں اور محکمہ جات کو دئیے گئے اہدااف کی کامیاب تکمیل کے سلسلے میں تفصیلی بات کی تاکہ پورے ضلع میں عوام ، مختلف اداروں اور تنظیموں کی مدد سے لاکھوں پودے لگائیں جاسکیں اور ضلع میں ہر دکاندار اپنے دکان کے سامنے دو گملے لگائے گا تاکہ ماحول کو آلودگی سے بچایا جاسکے۔