لنڈی کوتل کے سترہ رہا ہونے والے افراد میں 60,60 ہزار روپے کا امدادی پیکیج تقسیم

منگل 13 فروری 2018 23:10

لنڈیکوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء)پولیٹیکل ایجنٹ خیبر کیپٹن ریٹائرڈ خالد محمود نے لنڈی کوتل کے سترہ رہا ہونے والے افراد میں 60,60 ہزار روپے کا امدادی پیکیج تقسیم کیا اور فی کس 10ہزار نقد بھی دے دیئے اس موقع پر سیکیورٹی فورسز کے حکام،اے پی اے لنڈی کوتل نیاز محمد اور تحصیلداران لنڈی کوتل شمس الاسلام ،نائب تحصیلدار طورخم تحسین اللہ ، قومی اور سیاسی جماعتوں کے عمائدین و مشران ملک رزاق، ملک خالد خان ، ملک محمد حسن عرف خان,ملک ماصل شنواری, زرنور آفریدی، عبدالرزاق شنواری اور ایم این اے کے نمائندے دیگر اور آیندہ الیکشن کے امیدوار شیر مت خان آفریدی بھی موجود تھے اس موقع پر افغانستان سے طالبان کی قید سے رہا کئے جانے والے سترہ افراد اور ان کے رشتہ دار بھی موجود تھی.پولیٹیکل ایجنٹ خالد محمود نے کہا کہ علاقے کا امن مذید بہتر بنانے اورمفاد عامہ کیلئے اکھٹے کام کرینگے تو اطمینا ن و سکون ملے گا انہوں نے کہا کہ جب امن ہو گا تو علاقے میں تر قیاتی کام بھی ہونگے پی اے خیبر خالد محمود نے کہا کہ برے حالات گزر گئے اور اب حالات بہتر ی کی طر ف گامزن ہیں سخت اور برے حالات کا مقابلہ عوام، پولیٹیکل انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز نے مل کر کیا انہوں نے کہا کہ ان سترہ افراد کے اغواء کے بعد انکے رشتہ داروں سمیت پورا علاقہ پریشانی میں مبتلا تھا لیکن اب خیر خیریت سے اپنے گھروں کو واپس آئے ہیں جو پورے علاقے کیلئے خوش آئند ہیں پولیٹیکل ایجنٹ نے کہا کہ بعض لوگ تفریق پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں انکو موقع نہ دیںبلکہ اپنی صفوں سے باہر پھینک دیں انہوں نے قومی مشران اور عوام پر زور دیا کہ وہ اپنی صفوں میں شرپسند اور مشکوک عناصر کو جگہ نہ دیں اور اس سلسلے میں پولیٹیکل انتظامیہ اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کریں بلکہ مشکوک اور شر پسند عناصر پر کڑی نظر رکھیں انہوں نے عدل خاد واٹر سپلائی اسکیم کیلئے سیکورٹی اور دوسری ضروریات پورے کرنے کی یقین دہانی کرائی�

(جاری ہے)