عوام کی جان و مال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے،سی سی پی اوپشاور

منگل 13 فروری 2018 23:10

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء)چیف کیپٹل سٹی پولیس پشاور محمد طاہر خان نے کہا کہ احتجاجی جلسے ،جلوس ،روڈ بندش کے موقع پر حالات کو کنٹرول کر نے کیلئے بہترین حکمت عملی وقت کی اہم ضرور ت ہے اچھی حکمت عملی کی وجہ سے عوام کی جان و مال کی حفاظت ہماری اولین ذمہ داری ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ملک سعد شہید پولیس لائن میں انٹی رائٹ ریفریشر کورس میں شریک 80 پولیس جوانوں کو مجمع خلاف قانون ، احتجاجی جلسے ،جلوس ،روڈ بندش کے موقع پر حالات کو کنٹرول کر نے کیلئے مختلف امور کے ٹریننگ کے دوران بتائی، سی سی پی او محمد طاہر خان ،ایس ایس پی کوارڈینیشن عبد الرئو ف بابر ،ایس پی ہیڈ کواٹر وسیم خلیل نے جوانوںکو دی گئی ٹریننگ کا جائزہ بھی لیا سی سی پی او محمد طاہر خان نے پولیس جوانوں سے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ عوام کی جان و مال کی خفاظت ،احتجاجی جلسوں کے موقع پر بہترین حکمت عملی وقت کی اشدضرور ت ہے ٹریننگ کے دوران اپنی لیڈر شپ سے سیکھنے کا موقع ضائع نہ کریں ،اپنے سینئر سے سیکھیں کہ جلسے ،جلوس کے موقع پر زخمیوں کو ( فرسٹ ایڈ)طبی امداد کیسے دی جائیگی ،قانونی طور پر گرفتار ی اور ہتھکڑیوں کا استعمال کیسے کیا جائے گا، ٹریننگ سیشن میں آنسوں گیس کا استعمال اور دوسرے امور پر بھی بات چیت ہوئی اور احتیاطی تدابیر سے آگاہی کے بارے میں بھی تفصیلات سے اگاہ کیا گیا۔