سکھر، جھانگڑو تھانہ کی حدود میں پولیس مقابلہ ، دو ڈاکو گرفتار

منگل 13 فروری 2018 23:10

سکھر۔13فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) سکھر کے علاقہ جھانگڑو تھانہ کی حدود میں کٹپر پل لنک روڈ کے قریب پولیس مقابلہ کے نتیجہ میں دو ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ڈاکوؤں میں صدام ولد ٹرھیو جاگیرانی اور الطاف ولد چوہڑ شامل ہیں، ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ 2 ٹی ٹی پسٹل میگزین سمیت 8 گولیاں برآمد کی گئی ہیں جبکہ پولیس مقابلے کے دوران دو ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے، گرفتار ڈاکو اغوا برائے تاوان پولیس مقابلے اور ڈکیتی چوری سمیت متعدد وارداتوں سمیت 20 سے زائد مقدمات میں سکھر پولیس کو مطلوب تھے۔

متعلقہ عنوان :