خیرپور میں دو مختلف حادثات میں ایک شخص جاں بحق ، 10 زخمی

منگل 13 فروری 2018 23:09

سکھر۔13فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) خیرپور میں دو مختلف حادثات میں ایک فرد جاں بحق، دس سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق منگی جھالو اسٹاپ کے قریب قومی شاہراہ پر ایک تیز رفتار کار نے آگے جانے والے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر ماردی جس کے باعث موٹرسائیکل سوار 45 سالہ محمد اشرف تنیو موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ تحصیل کوٹڈیجی کے گوٹھ فیضل مھر میں ایک ہوٹل پر گئس سلنڈر اچانک دہماکہ سے پھٹ گیا جس کے باعث ہوٹل پر بیٹھے ہوئے رضا محمد مھر، کریم بخش مھر، حاجی خان، معروف شیخ، ریاض شیخ، شعبان ملک، بانھو جوگی، نوید پھپوٹوسمیت دس سے ذائد افراد زخمی ہوگئے، اطلاع پر کوٹڈیجی تھانے کی پولیس جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو گمبٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :