سیپکو سب ڈو یژن پرانا سکھر کی غیر قانونی کنکشن رکھنے والے صارفین کیخلاف کارروائی

منگل 13 فروری 2018 23:09

سکھر۔13فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) سیپکو سب ڈو یژن پرانا سکھر کی جانب سے بجلی کے غیر قانونی کنکشن رکھنے والے صارفین کیخلاف آپریشن کیا گیا۔

(جاری ہے)

سیپکو سب ڈویڑن اولڈ سکھر کے چیئرمین جاوید عباسی اور ان کی ٹیم نے مائکرو کالونی اور قریشی گوٹھ میں بجلی چوروں کیخلاف کاروائی کی جبکہ بقایا جات کی عدم ادائیگیوں پر 8 ٹرانسفارمرز اتار لئے گئے۔ سیپکو کی ٹیم نے میڈیا کو بتایا بجلی چوری اور بلوں کی عدم ادائیگی کرنیوالوںکیخلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔