میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ نے آن لائین ڈرائیونگ لائسنس برانچ کا افتتاح کردیا

منگل 13 فروری 2018 23:09

سکھر۔13فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) میئر سکھر ارسلان اسلام شیخ نے ڈی آئی جی آفس سکھر میں آن لائین ڈرائیونگ لائسنس برانچ کا افتتاح کردیا ۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے بتایا کہ آن لائین ڈرائیونگ لائسنس ایک نئی ٹیکنالوجی ہے جس کے ذریعے عام آدمی گھر بیٹھے آن لائین رجسٹریشن کرا سکتا ہے جو کہ عوام کے لئے بہت فائدہ مند اور مثبت قدم ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آن لائن ڈرائیونگ لائسنس کے انچارج نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ آن لائن ڈرائیونگ لائسنس کے لئے اکیڈمک اور ڈرائیونگ ٹیسٹ لیا جائیگا اور پاس ہونے کی صورت میں لائسنس مہیا کیا جائے گا انہوں نے مزید بتایا کہ کمرشل اور نان کمرشل لائسنس کی معیاد ایک سال تک ہے عارضی کمرشل لائسنس کو نوے دن کے بعد پکا کیا جائے گا ،پرانے ڈرائیونگ لائسنس پر بھی کام جاری ہے جن کو جلد ہی آن لائن کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :