لودھراں میں شاندار کامیابی پر لیگی کارکنوں نے مٹھائی تقسیم کی

منگل 13 فروری 2018 23:09

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء)لودھراں سے مسلم لیگ(ن) کی شاندار کامیابی پر کارکنوں نے مسلم لیگ ہاؤس پیرس روڈ میںمٹھائی تقسیم کی اور اظہار تشکر کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ہائوس میں پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ این اے 154 کی سیٹ پیر اقبال شاہ کے جیتنے پر چیئرمین بابر خان، ڈویژنل صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ چودھری فاروق گھمن، ضلعی صدر یوتھ ونگ چودھری تنویر اختر، خواجہ ٹیپو،وائس چیئرمین چودھری نصیر، نقاش جٹ اور کارکنوں نے مٹھائی تقسیم کی اور اظہار تشکر ادا کیا ۔

اس موقع پر چیئرمین یونین کونسل واٹر ورکس بابر خان ودیگرقائدین نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن حلقہ این اے 154 کی سیٹ پیر اقبال شاہ کی جیت جنرل الیکشن 2018 میں پاکستان مسلم لیگ ن کی عظیم الشان کامیابی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کے سربراہ محمد نواز شریف کی کامیاب معاشی پالیسیاں، روشن پاکستان اور سی پیک جیسے میگا پراجیکٹ کی بدولت مسلم لیگ عوام کے دلوں کی دھڑکن بن چکی ہے ۔