کھیلوں کو معاشرے میں فروغ دیکر معاشرے میں مثبت رویوںکو پروان چڑھایا جاسکتا ہے ، کمشنر

منگل 13 فروری 2018 23:09

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کیپٹن (ر) محمد آصف نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں بھی بھرپور حصہ لینا چاہیے ،اس سے سپورٹس مین شپ کا جذبہ پیدا ہے جو اس کو زندگی کی دوڑ میں آگے بڑھنے میں مدد کرتا ہے ، کھیلوں کو معاشرے میں فروغ دیکر معاشرے میں مثبت رویوںکو پروان چڑھایا جاسکتا ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے انٹرا کالجز سپورٹس گالا 2017-18ء سیالکوٹ کے تحت ہونے والے کھیلوں کے مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے والی مختلف کھیلوں کے ٹیموں کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں جلسہ تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر فرخ نوید، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر علی جوئیہ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس توقیر حیدر کاظمی، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز رانا شوکت، پرنسپل گورنمنٹ مرے کالج جاوید اختر باللہ ،ڈی او ایمرجینسی سید کمال عابد اور ڈی او سپورٹس عمران بٹ کے علاوہ چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنروں نے شرکت کی ، ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ڈاکٹر فرخ نوید نے کہاکہ ضلع میں کھیلوں کے فروغ کیلئے خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور آج کا پروگرام اس سلسلہ کی ایک کڑی ہے ۔

(جاری ہے)

آخر میں کمشنر گوجرانوالہ کیپٹن (ر) محمد آصف نے پوزیشن ہولڈرز کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کیں ۔