جنوبی افریقہ میں دوران ڈکیتی قتل ہونے والے پاکستانی نوجوان کی میت کل سیالکوٹ پہنچے گی

منگل 13 فروری 2018 23:09

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) چار روز قبل جنوبی افریقہ کے شہر ڈربن کے قریب دوران ڈکیتی قتل ہونے والے پاکستانی نوجوان عاطف ریاض کی میت تدفین کیلئے کل( بروز بدھ) سیالکوٹ کے گائوں ملہپڑ اورڈالووالی میں پہنچے گی۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطا بق عاطف ریاض پانچ سال قبل حصول روزگار کیلئے جنوبی افریقہ گیا جہاں اس نے ڈربن شہر کے قریب موبائل فون شاپ کا بزنس شروع کیا،چار روز قبل وہ گھر جا رہا تھا کہ چند نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے دوران ڈکیتی اسے چھریوں کے پے در پے وار کر کے قتل کر دیا۔

مقتول ایک کمسن بیٹی عالیہ عاطف کا باپ اور اپنے خاندان کا واحد کفیل تھا۔مقتول کی میت آج جنوبی افریقہ سے سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے گی جہاں سے میت کو تد فین کے لیے اس کے آبائی گائوں ملہپڑ،ڈالووالی لایا جائے گا۔ غمزدہ خاندان نے جنوبی افریقہ کی حکومت سے قاتلوں کی فوری گرفتاری اور انصاف کی فراہمی کا پرزور مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :