دیہی عوام کو آمدورفت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے ضلع کونسل ایک ارب،40کروڑ روپے خرچ کر رہی ہے،حناء ارشد وڑائچ

منگل 13 فروری 2018 23:09

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء)چیئرپرسن ضلع کونسل سیالکوٹ حناء ارشد وڑائچ نے کہا ہے کہ ضلع کی دیہی عوام کو آمدورفت کی بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے ضلع کونسل سیالکوٹ ایک ارب،40کروڑ روپے خرچ کر رہی ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ ان ریکارڈ ترقیاتی فنڈز سے روڈز انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت سیالکوٹ 124یونین کونسلوںکے دیہات میں سڑکوں کی تعمیر کی123سکیموں پر کام تیزی سے جاری ہے۔

چیئرپرسن حناء ارشد وڑائچ نے بھاگووال روڈ کی تعمیر کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلع کونسل چار کلومیٹر طویل بھاگووال روڈ کی تعمیر پر پانچ کروڑ روپے خرچ کر رہی ہے۔ یہ سڑک مارچ 2018تک مکمل ہو جائے گی۔ انہوں نے شتاب گڑھا روڈ کے تعمیراتی کام کی رفتار کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع کونسل اڑھائی کلومیٹر طویل شتاب گڑھا روڈ کی تعمیر پر 2کروڑ روپے خرچ کر رہی ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام اور ٹھیکیداروں کو واضح ہدایت کی کہ ان سڑکوں کی تعمیر میں معیاری میٹریل ستعمال کیا جائے اور مقامی عوامی نمائندوں کی زیر نگرانی ان سڑکوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔