ٹریفک حادثات میں متعدد افراد زخمی

منگل 13 فروری 2018 23:09

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) ٹریفک حادثات میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق کریم پورہ موٹر سائیکل پھسلنے سے گرکر45سالہ گل خان،ریلوے روڈ نامعلوم رکشہ کی موٹر سائیکل کو ٹکر سی23سالہ مبین،بن پھاٹک نامعلوم سواری کی ٹکر سیراہگیر65سالہ امتیاز مسیح،بھڑتھ نامعلوم موٹر سائیکل ٹکر سیراہگیر65سالہ کبریٰ بی بی ،سیالکوٹ کینٹ برقع موٹر سائیکل کے پہیہ میں پھنسنے سے گرکر30سالہ زوجہ رضوان زخمی ہو گئیں۔

(جاری ہے)

ریسکیورز نے معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی طبی امداد دی جبکہ شدید زخمیوں کو مزید علاج معالجہ کیلئے مختلف سرکاری ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :