تعلیمی اداروں میں اچھے ماحول کی تخلیق حکومت کی اولین ترجیح ہے،صوبائی وزیرآصف سعیدمنیس

منگل 13 فروری 2018 23:08

ملتان ۔13فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) پاکستان میں معیار تعلیم کی بہتری ، تعلیمی اداروں تک رسائی ، تعلیمی اداروں میں اچھے ماحول کی تخلیق حکومت کی اولین ترجیح ہے اور تعلیمی شعبہ میں بہتری کے لیے حکومت بہت کا م کررہی ہی․ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے سپیشل ایجوکیشن اینڈ لائیو سٹاک آصف سعید منہیس خا ن نے شعبہ فارماسیوٹکس بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان کے زیراہتمام پہلی دو روزہ بین الاقوامی فارماسیوٹکس کانفرنس منعقدہ 12,13 فروری کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ․ انہوں نے کانفرنس کے انعقاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ موجودہ وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے کارآمد ادویات کی تیاری کی جانی چاہیی․انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت ملک میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہی․ وائس چانسلر بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ فارماسیوٹکس ڈیپارٹمنٹ کی پہلی انٹرنیشنل کانفرنس یونیورسٹی اور انڈسٹری کے درمیان سنگ میل ثابت ہوگی․ انہوں نے کہا کہ کوئی ملک یا معاشرہ اس وقت تک ترقی نہیں کرسکتا جب تک خواندگی کی شرح سو فیصد تک نہیں ہوجاتی ․ ملک و قو م کو ترقی کے زینہ پر قدم رکھنے کیلئے زیادہ سے زیادہ رقم تعلیم کیلئے مختص کرنا ہوگی․ انہو ںنے کہاکہ چین کی موجودہ شاندار اور لائق رشک کی اساس بھی فروغ علم و ہنر ہی․ فارمیسی کے شعبہ میں بہاء الدین زکریایونیورسٹی کا شعبہ فارمیسی بھرپور کردار ادا کررہا ہے ․انگلینڈ کے پروفیسر ڈاکٹر حامد علی مرچنٹ نے اپنے خطاب میں طلباء کیلئے بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے کے لیے آگاہی دی․انہوں نے ادویات کی ٹیسٹنگ کے بارے میں جدید طریقہ کار پربھی اظہار خیال کیا․چیئرمین شعبہ فارماسیوٹکس پروفیسر ڈاکٹر سید نثار حسین شاہ نے کہا کہ فارمیسی ڈیپارٹمنٹ اس خطہ میں طالب علموں کو فیض یاب کرنے والا ادارہ ہے ․ رفتہ رفتہ طبی سہولتوں ، دوا سازی اور احتیاطی تدابیر کا منفرد ادارہ بن گیا ․انہوں نے کہاکہ محقیقین دو ر حاضر میں درپیش چیلنجز کے حل کیلئے محنت کریں ․انہو ںنے کہاکہ فارمیسی میں بہت سارے اساتذہ کرام بیرون ملک سے پی ایچ ڈی یافتہ ہیں․انہوں نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ اگلے سال دوسری سالانہ فارماسیوٹکس کانفرنس 14 فروری2019 میں منعقد کی جائے گی․کانفرنس میں وزیراعلی پنجاب سے گزارشات کی گئیں کہ فارماسسٹوں کے لیے بلا سود قرضہ دیاجائے تاکہ وہ کمیونٹی فارمیسی بناسکیں․ اس سے ادویات کے غلط استعمال کے روک تھام میں مدد ملے گی․ بنیادی مراکز صحت میں فارماسسٹ کو بھرتی کیا جائے تاکہ وہ اپنے شعبہ سے متعلقہ امور بہتر طریقے سے سرانجام دے سکیں․ ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان سے گزارش کی گئی کہ وژن 2020 کے اعلامیہ میں فارمیسی سے متعلقہ ریسرچ کو پروموٹ کیاجائی․ فارماسوٹیکل انڈسٹری کو تحقیقی امور میں شراکت دار بنایاجائے تاکہ متعلقہ مسائل کو بخوبی حل کیاجاسکی․کانفرنس سے ڈاکٹر حامد علی مرچنٹ یونیورسٹی آف ہڈرسفیلڈ انگلینڈ نے ایکسپلورنگ نیو ایونیوز برائے فارمیسی پروفیشن ، امجد حسین یو سی پی پنجاب یونیورسٹی لاہور نے ادویات کی تیاری میں درپیش مسائل ، ڈاکٹر محمد سہیل ارشد نے جلد ی امراض کے اوپر مائیکرو نیڈلز کے ذریعے ادویات کا استعمال ، ڈاکٹر ندیم عرفان بخاری پنجاب یونیورسٹی لاہور نے ادویات کی جسم میں ترسیل اور اخراج ، ڈاکٹر حنا رضا نے کینسر کے خلاف استعمال ہونے والی ادویات اور ڈاکٹر محمد حنیف نے ادویات کے بیرونی اور اندرونی استعمال کے موضوع پر مقالاجات پیش کیے۔