ڈپٹی کمشنر کے حکم پرگلگشت میں سرکاری اراضی واگزار، علی گڑھ سکول کے تمام انتظامی معاملات سنبھال لئے

منگل 13 فروری 2018 23:08

ملتان ۔13فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء)ڈپٹی کمشنر ملتا ن ڈ ویژ ن نادر چٹھہ کے حکم پر تفصیلی انتظا میہ نے گز شتہ روز آ پر یشن کر کے گل گشت میں 2 ایکڑ 3 کنا ل سے زائد سرکاری اراضی قابضین سے واگزار کراکے علی گڑ ھ وسکول کے تما م انتظا می معاملا ت سنبھا ل لئے ۔قابضین کی جا نب سے عر صہ 10 سا ل سے مذ کو رہ ارا ضی کی لیز ختم ہو نے کے با وجود ارا ضی پر غیر قانو نی کالج ،سکو ل تعمیر کر کے کمر شل تعمیرات کا سلسلہ بھی جا ری تھا ۔

گز شتہ روز ڈ پٹی کمشنر کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنرسٹی مبشر الرحمن اور اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کو ارٹر فا روق ڈو گر کی سربراہی میں خصوصی ٹیم نے علی گڑ ھ کالج ، سکو ل کے انتظا ما ت معاملا ت کو سنبھا لتے ہو ئے ڈ پٹی ڈا ئر یکٹر بھا ٹا یو نس مغل کو عار ضی طور پر ایڈمنسٹر یٹر تعینا ت کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ضلعی حکو مت کے سینئر لیگل ایڈوائز ر سید محمد شاہ ایڈوکیٹ نے قا نو نی عمل کو مکمل کر تے ہو ئے ۔

اراضی کاقبضہ با ضابطہ طور پر محکمہ ہائو سنگ کے حوا لے سے کیا ۔اس موقع پر گفتگو کر تے ہو ئے اسسٹنٹ کمشنر سٹی مبشر الرحمن نے کہا کہ مذ کو رہ 2ایکڑ ارا ضی کو قابضین کی جا نب سے لیز پر لیا گیا تا ہم 8 سال قبل لیز معا ہد ہ ختم ہو نے کے باوجود سرکاری ارا ضی پر نا جائز کمرشل تعمیرات شروع کر دی گئی تھیں جبکہ بر ائے نام کالج ، سکول کانظا م بھی چلا یا جا رہا تھا۔

انہو ں نے کہا کہ ضلعی انتظا میہ علی گڑ ھ سکو ل وکا لج کے تما م معاملات خود چلائے گی اور ایک ٹرسٹ کے ذریعے تما م اسا تذ ہ اور کلریکل سٹا ف کو تقرر ی نا مے جا ری کئے جا ئیں گے ۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی مبشر الر حمن نے کہا کہ ڈ پٹی کمشنر نادر چٹھہ کی ہدا یت پر سکول اور کا لج میں تدریسی عمل بد ستور جاری رہے گا بلکہ تعلیمی ادار ے کو مز ید بہتر بنائیں گے اور تما م معاملا ت ٹرسٹ کے ذ ر یعے چلا ئے جائیں گے ۔

مبشر الر حمن نے کہا کہ علی گڑ ھ کالج سے ملحقہ مار کیٹ کی دکا نو ں کو قانونی دا ئر ہ کار میں لا ئیں گے اور کسی کا کا روبا ر تباہ نہیں ہو نے دینگے ۔اس موقع پر اے سی ہیڈ کوارٹر فارو ق ڈو گر نے کہا ہے کہ علی گڑ ھ کالج اور سکو ل اب سرکاری سرپرستی میں چلے گا اور نظا م تعلیم مزید بہتر بنایا جا ئے گا تا کہ والدین اور طلبا ء کا اعتما د بر قر ار رہ سکے ۔دریں اثنا ء ضلعی انتظا میہ کی جانب سے تعینا ت ڈ پٹی ڈا ئریکٹر پھا ٹایونس مغل نے گزشتہ روز ایڈ منسٹر یٹر علی گڑ ھ یونیو رسٹی کاچا ر ج سنبھالتے ہو ئے تما م اساتذہ سے میٹنگ کی اور یقین دہا نی کر ائی کہ ادار ے کو مزید بہتر اندا ز میں چلا یا جا ئے گا ۔