غیرقانونی پٹرولیم ایجنسیوں کے خلاف کار روائی، 5ایجنسی مالکان پکڑے گئے

منگل 13 فروری 2018 23:08

رحیم یارخان۔13فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) پابندی کے باوجود غیرقانونی طو رپر پٹرولیم ایجنسیاں قائم کرکے مصنوعات کی فروخت کرنے پر چیف انسٹرکٹر سول ڈیفنس کی کار روائی 5ایجنسی مالکان پکڑے گئے ،پٹرولیم مصنوعات قبضہ میں لے کر ایجنسیاں سیل کردی گئیں ،تفصیل کے مطابق چیف انسٹر کٹر سول ڈیفنس کو اطلاع ملی کہ اللہ جیوایا لاڑ اور خا ن بیلہ کے علاقہ میں پابندی کے باوجود افراد نے غیرقانونی طور پر پٹرولیم ایجنسیاں قائم کرکے مصنوعات کی فروخت شروع کر رکھی ہے جس پر چیف انسٹرکٹر سول ڈیفنس نے اپنے عملے کے ہمراہ چھاپے مارکر5ایجنسی مالکان عابد حسین، صفدر حسین، اشفاق احمد، شان احمد اور اعجاز احمد کو رنگے ہاتھوں پکڑکر پولیس کے حوالے کرنے کے بعد پٹرولیم مصنوعات قبضہ میں لینے کے بعد ایجنسیاں سیل کردیں،بعدازاں چیف انسٹرکٹر کے تحریری مراسلوں پر رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے ایجنسی مالکان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :