میپکو کا کریک ڈائون ، 7 افرادرنگے ہا تھوں پکڑے گئے

منگل 13 فروری 2018 23:08

رحیم یارخان۔13فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) میپکو کا کریک ڈائون ،7صارفین کنڈیاں لگا کر بجلی کی چوری کرتے ہوئے رنگے ہا تھوں پکڑے گئے ،ایس ڈی او میپکو کے تحریری مراسلہ پر پولیس نے رنگے ہاتھوں پکڑے جانے والے بجلی چور صارفین کے خلاف مقدمات درج کرلیے ، تفصیل کے مطابق ایس ڈی او میپکو کو اطلاع ملی کہ چک56پی اور موضع دنیا پور گانگا میں صارفین ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی کی چوری کرنے میں مصروف ہیںجس پر میپکو کے عملہ نے ان علاقوں میں چھاپے مارکر بجلی کی چور ی کرنے میں مصروف 7صارفین اقبال، اللہ دتہ وغیرہ کور نگ ہاتھوں پکڑکر برقی تنصیبات کا ٹ دیں، بعدازاں ایس ڈی او میپکو کے تحریری مراسلہ پر پولیس نے بجلی چور صارفین کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔