لودھراں الیکشن میں کامیابی عوام کی جانب سے حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے،سینیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال

منگل 13 فروری 2018 23:08

رحیم یار خان۔13 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سینئر رہنما و سینیٹر چوہدری محمد جعفر اقبال نے کہا ہے کہ لودھراں الیکشن میں مسلم لیگ(ن) کے امیدوار کی بھاری اکثریت سے کامیابی عوام کی جانب سے حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے ۔

(جاری ہے)

چوہدری محمد اقبال رحیم یار خان پبلک سیکرٹریٹ میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمد جعفر اقبال نے کہا کہ لودھراں الیکشن میں کامیابی ایک ٹریلر ہے جبکہ 2018ء کے الیکشن میں مسلم لیگ (ن)پنجاب سے دیگر جماعتوں کا صفایا کردے گی، اس کی بڑی وجہ عوامی شعور ہے، عوام جانتے ہیں کہ ملکی ترقی کیلئے کام کرنے والے اور اس میں رخنہ ڈالنے والے کون ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے موجودہ دور حکومت میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروا کر عوام کا معیار زندگی بلند کیا جبکہ جنوبی پنجاب پر خصوصی توجہ دی گئی ۔مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد نواز شریف کے ویژن اور وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی انتھک محنت نے عوام کے دلوں میں گھر کر لیا ہے اور باشعور عوام اب صرف کارکردگی کی بنیاد پر نمائندگان کا انتخاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :