لودھراں کے ضمنی انتخاب کے نتائج سیا سی مخا لفین کیلئے کسی سبق سے کم نہیں ہیں،مہر ریاض احمد لالی

منگل 13 فروری 2018 23:08

چنیوٹ۔13 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما اورامیدوار حلقہ این اے 86مہر ریاض احمد لالی نے کہا کہ لودھراں میں مسلم لیگ (ن) کی کامیاب اس پرشب خون مارنے کا خواب دیکھنے والوںکے منہ پر طمانچہ ہے، مسلم لیگ ن کی عوام میں مقبولیت کم ہونے کے دعوے کرنے والوں کے لیے یہ نتائج کسی سبق سے کم نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی کی اے ٹی ایم مشین کے حلقہ میں شکست پی ٹی آئی اور پی پی پی دونوں کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ میڈیا سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) عوامی جماعت ہے ،خود کو عوامی جماعت کہنے والی دونوں سیاسی پارٹیوں کے امیدواروں کو بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ، اس موقع پر مہر ریاض احمد لالی کی طرف سے لودھراں میں مسلم لیگ ن کی کامیابی کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا ۔

متعلقہ عنوان :