ڈپٹی کمشنر سے کامیاب مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کر دی

منگل 13 فروری 2018 23:08

لالہ موسیٰ ۔13 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاواسے کامیاب مذاکرات کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے ہڑتال ختم کر دی ہے اور او پی ڈی میں سروسز بحا ل کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ینگ ڈاکٹرز کے مسائل کا جائزہ لینے کیلئے اہم اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے کی چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر عابد غوری، پی ایم اے، وائے ڈی اے کے عہدے داروں نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے یقین دلایا کہ ڈاکٹرز کے مسائل کا حل انکی ترجیحات میں شامل ہے، ڈاکٹرز کو حکومت کیطرف سے مقرر کردہ الائونس اور بقایا جات کی فراہمی رواں ماہ کی تنخواہ میں یقینی بنائی جائے گی۔ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عابد غوری نے بتایا کہ اجلاس کے شرکاء کو بتایا کہ ڈاکٹرز کو الائونس کی ادائیگی کیلئے پروسیجر ورک مکمل کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :