حکومت میڈیا ورکرز کی فلاح وبہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی، گورنرپنجابملک محمد رفیق رجوانہ

منگل 13 فروری 2018 23:08

حکومت میڈیا ورکرز کی فلاح وبہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی، گورنرپنجابملک ..
ملتان ۔13فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا کہ حکومت میڈیا ورکرز کی فلاح وبہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔ پرنٹ میڈیا کے کارکن ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ان کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیاجاسکتا ۔ میڈیا ورکرز آرگنائزیشن ملتان کے وفد سے ملاقات کے دوران گورنر پنجاب نے کہا کہ میڈیا ورکرز مسائل کے حوالے سے جو ہو سکا وہ کریں گے اور انشاء اللہ میڈیا ورکرز آرگنائزیشن کو تمام سہولیات کے علاوہ ورکرز کے لئے ہائوسنگ کالونی میں کوٹے دلوائیں گے۔

(جاری ہے)

ایم ڈبلیو او عہدیداران کا کہناتھا کہ پاکستان میں میڈیا کو ریاست کے چوتھے ستون کی حیثیت حاصل ہے۔ میڈیا ورکرز کی محنت سے ہی یہ انڈسٹری پھل پھول رہی ہے۔اس موقع پر گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے ایم ڈبلیو او وفد کو یقین دلایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف سے بات کرکے انہیں لیپ ٹاپ کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔میڈیا ورکرز آرگنائزیشن ملتان کے وفد میں صدر شاہ زمان، سنیئر نائب صدر عادل چوہدری، نائب صدر سید ذیشان شاہ ، جنرل سیکرٹری عرفان چوہدری، فنانس سیکرٹری سعید نوازاور راشد ملک شریک تھے۔

متعلقہ عنوان :