ْنادہندگان کے کنکشن منقطع نہ ہونے پر افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی،چیف ایگزیکٹومیپکو

منگل 13 فروری 2018 23:06

ملتان ۔13فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر محمد اکرم چوہدری نے کہا ہے کہ افسران بجلی چوری کی روک تھام کیلئے فیلڈ میں نکلیں ، 2ماہ سے زائد مدت کے نادہندگان کی چیکنگ شروع کی جارہی ہے ،اگر یہ کنکشن موقع پر چلتے پائے گئے تو متعلقہ اہلکاروں کے ساتھ ساتھ ایس ڈی اوز کے خلاف بھی کارروائی ہوگی ۔

بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات ضرور درج کروائیں ۔انہوں نے بہاولنگر سرکل میں دوسرے خودکار گرڈاسٹیشن کی تنصیب کا حکم دیا ۔ وہ بہاولنگر اور ساہیوال سرکلوں میں افسران کے الگ الگ اجلاسوں سے خطاب کررہے تھے ۔ کارکردگی جائزہ اجلاس میں انہوں نے لائن لاسز میں اضافے پر منچن آباد ، منڈی صادق گنج اور مروٹ سب ڈویژنوں کے سب ڈویژنل افسران کے خلاف کاروائی کا حکم دیا جبکہ بجلی چوروں کے خلاف مقدمات کا اندراج نہ ہونے پر تمام ایس ڈی اوز کو وارننگ دی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ وزارت توانائی ہر افسر کی جائے تعیناتی پر تقرری کے دورانیہ اوراس دوران اس کی کارکردگی کا جائزہ لے رہی ہے اور انہی نتائج کے مطابق ان کی ترقی و تنزلی اور دیگر کاروائی کا فیصلہ کیاجائیگا۔ افسران کو احساس کرناہوگاکہ ا ن کی ناقص کارکردگی کمپنی کے نتائج کے لئے نقصان دہ ہے ۔ افسران صارفین کے حاصل کردہ موبائل نمبرز کی درستگی کریں اور ماہانہ بنیادوں پر ریڈنگ اور بلنگ کی تفصیلات صارفین کو بھیجیں جبکہ بجلی بلوں پر تصاویر کی شرح کے سوفیصد ہر صورت حاصل کئے جائیں ۔

جلاس میں چیف انجینئر کسٹمرسروسز خواجہ غلام یاسین، چیف انجینئر او اینڈ ایم عبدالعزیز نیازی، ایڈیشنل منیجر پبلک ریلیشنز جمشید نیازی، سپریٹنڈنگ انجینئر زمیپکو سرکل بہاولپور اورساہیوال سرکل ، ڈپٹی منیجرز کمرشل اسد حماد اور فرخ مشتاق بھی موجود تھے ۔