کسٹم ملتان نے 9کروڑروپے سے زائد مالیت کا سمگلڈایرانی ڈیزل قبضہ میں لے لیا

منگل 13 فروری 2018 23:06

ملتان ۔13فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) کلکٹرکسٹم ملتان عنبرین تارڑنے بتایاکہ سمگلنگ کے خلاف جاری مہم کے دوران محکمہ کسٹمزنے روجھان جمالی (راجن پور)میں پولیس کی مددسے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 18ٹرالرقبضہ میں لے کر ضبط کرلئے جن پر5397لوڈڈرموں میں تقریباًً11لاکھ لیٹرایرانی سمگلڈشدہ ڈیزل موجودہے ۔انہوںنے بتایاکہ قبضہ میں لئے گئے اس سمگلڈڈیزل کی مالیت تقریباًً9.5کروڑروپے ہے اوراس پر 6.5کروڑ روپے ڈیوٹی اورٹیکسز بنتے ہیں ۔

(جاری ہے)

کارروائی کے دوران 18ٹرک ڈرائیورزکوبھی گرفتارکرکے ان کے خلاف ایف آئی آردرج کردی گئی ہے جن کو آج سپیشل جج کسٹمز لاہور کی عدالت میں پیش کرکے ان کا4دن کاریمانڈ لے لیاگیاہے۔کلکٹرکسٹم ملتان نے مزیدبتایاکہ ماڈل کسٹم کلکٹر یٹ ملتان کے شعبہ اینٹی سمگلنگ آرگنائزیشن نے رواں ماہ کے دوران مختلف کاروائیاں کرتے ہوئی12نان ڈیوٹی پیڈگاڑیاں اورمتفرق سامان جن کی مجموعی مالیت تقریباًً 19ملین ہے کوبھی قبضہ میں لے کرمزید قانونی کاروائی شروع کردی ہے ۔

متعلقہ عنوان :