صوبائی وزیرقانون راناثناء اللہ خاں سے مرکزی بین المذاہب امن کمیٹی کے وفد کی ملاقا ت

منگل 13 فروری 2018 23:06

صوبائی وزیرقانون راناثناء اللہ خاں سے مرکزی بین المذاہب امن کمیٹی ..
فیصل آباد ۔13فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء)صوبائی وزیرقانون راناثناء اللہ خاں سے مرکزی بین المذاہب امن کمیٹی کے وفد نے ان کے رابطہ آفس میں ملاقات کی۔مرکزی چیئرمین قاری محمد جاوید اختر قادری کی سربراہی میں وفد کے دیگر ارکان میں جنرل سیکرٹری صاحبزادہ طاہر محمود،پیر محمد عباس حیدر گیلانی،صاحبزادہ قاری عبدالرحمن قادری،حافظ محمد شاہد اشرف،قاری محمدعارف،سید ضیغم گیلانی ایڈووکیٹ،حکیم محمد سعید قادری شامل تھے۔

صوبائی وزیر قانون نے مرکزی بین المذاہب امن کمیٹی کے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ محمدشہبازشریف کی قیادت میں حکومت پنجاب بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ پر پختہ یقین رکھتی ہے اور دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کے لئے پوری قوم میں مثالی اتحاد واتفاق قائم ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اسلام رواداری،امن،تحمل وبرداشت کا دین ہے اورنبی کریمؐ نے بھی اپنے اسوہ حسنہؐ کے ذریعے پیارومحبت،امن وسلامتی کاپیغام دیا ہے اور ہر مسلمان کا دل حضورنبی کریمؐ کی محبت سے مامور ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پرامن معاشرے کی تشکیل کے لئے اخوت اور بھائی چارے کے جذبات کو فروغ دینا وقت کی ضرورت ہے اور ہم سب مل کر پاکستان کو امن اور رواداری کاگہوارہ بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے۔مرکزی چیئرمین قاری محمد جاوید اختر قادری نے صوبائی وزیر قانون راناثناء اللہ خاں کوبین المذاہب امن کمیٹی کے فورم سے مسلم لیگ علماء ونگ کانفرنس میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ ماہ ہونے والی علماء ونگ کانفرنس میں صوبہ بھر سے عہدیداران شریک ہونگے۔انہوں نے حلقہ پی پی 70میں عوامی فلاح وبہبود کے لاتعداد ترقیاتی منصوبے مکمل کرانے اورعوامی خدمت کااعلیٰ معیار قائم کرنے کے سلسلے میں راناثناء اللہ خاں کی عملی کاوشوں کو سراہا۔