15فروری کو وزیر اعلی پنجاب محمدشہباز شریف کا شاندار استقبال کیا جائے گا،چوہدری ارشاد احمد آرائیں

منگل 13 فروری 2018 23:06

بورے والا ۔13فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) مسلم لیگ ن کے رہنما ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ارشاد احمد آرائیں نے کہا ہے کہ 15فروری کو وزیر اعلی پنجاب محمدشہباز شریف کا شاندار استقبال کیا جائے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میاں ٹاؤن میں وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے استقبال کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر کونسلر بلدیہ عبدالخالق ٹھیکہ اور دیگر بھی موجود تھے، انہوں نے کہا کہ اس روز زیادہ سے زیادہ لوگوں کو جلسہ گاہ میں لانے کیلئے تمام تنظیمیں ، عہدیداران اور ورکرز اپنی ذمہ داریاں نبھائیں تاکہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کا شاندار اور تاریخی استقبال کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :