لاہور ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن انتحابات ،تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور

منگل 13 فروری 2018 23:06

لاہور ۔13فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) لاہور ہائیکورٹ بار ایسو سی ایشن کے رواں ماہ ہونے والے انتحابات کیلئے چیف الیکشن کمیشن راجہ جاوید اقبال نے سکروٹنی کا عمل مکمل کرتے ہوئے تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لیے ،24 فروری کو ہونے والے انتحابات میں چار نشستوں کے لیے کل 14 امیدوار مد مقابل ہونگے ،تفصیلات کے مطابق صدارت کیلئے انوارلحق پنوں، آذر لطیف خان اور محمد شاہد بٹر کے درمیان مقابلہ ہوگا، نائب صدر کے کیے چار امیدوار احمد مسعود گجر ، چوہدری راشد علی وینس ، چوہدری نور سمند خان اور شائسہ قیصر مد مقابل ہونگے ،سیکرٹری کے لیے دو امیدوار چوہدری حسن اقبال وڑائچ اور فیاض احمد رانجھا مد مقابل ہونگے، فنانس سیکرٹری کے لیے 5 امیدوار احسان اے سیال ، ایم فرخ شہزاد کمبوہ ، حافظ اللہ یار سپرا ، ذیشان سلہریا اور عنصر جمیل گجرمیدان میں اتریں گے۔

متعلقہ عنوان :