لاڑکانہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری

منگل 13 فروری 2018 22:58

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) لاڑکانہ پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایس ایس پی لاڑکانہ تنویر حسین تنیو کے ہدایات پر ایس ایچ اوز رتوڈیرو قلندر بخش سومرو نے دوران چیکنگ شراب کی 230 بوتلیں اور ایک کلو چرس برآمد کرکے ملزم ایاز جوکھیو کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم سے تفتیش کا عمل شروع کیا گیا ہے جو عرصہ دراز سے منشیات کے کاروبار میں ملوث تھا۔

متعلقہ عنوان :