درگاہ فیض پور شریف کے گدی نشین سید ذوالفقار علی شاہ کی اہلیہ سپرد خاک کر دی گئیں

منگل 13 فروری 2018 22:58

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) ممتاز کالونی میں قائم درگاہ فیض پور شریف کے گدی نشین سید ذوالفقار علی شاہ کی اہلیہ انتقال کر گئیں جن کی نماز جنازہ میں درگاہ کے مریدوں، سیاسی و سماجی رہنماؤں سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

بعد ازاں انہیں تحصیل باقرانی کے گاؤں مجاور لاشاری میں سپرد خاک گیا گیا۔ دوسری جانب سید ذوالفقار علی شاہ سے ان کی اہلیہ کی انتقال پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔