لاڑکانہ میں ہندو برادری کی جانب سے شوراتری کا تہوار مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

منگل 13 فروری 2018 22:58

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) ملک بھر کی طرح لاڑکانہ میں بھی ہندو برادری کی جانب سے شوراتری کا تہوار مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں شہر کے ہندو دھرم شالا اور باگڑی برادری کی جانب سے تقریبات کا انعقاد کیا گیا جہاں بھگوان شو شنکر کے شولنگ کو دودھ دیا گیا اور پوجا پاٹ کی گئی جس میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے مرد، خواتین اور بچوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر سکیورٹی کے انتظامات سخت کرتے ہوئے رینجرز اور پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا۔