کمشنر لاڑکانہ کا چانڈکا میڈیکل ہسپتال کا دورہ

منگل 13 فروری 2018 22:58

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) کمشنر لاڑکانہ ڈویزن محمد عباس بلوچ نے چانڈکا میڈیکل ہسپتال میں آئی سی یو اور سرجیکل شعبہ جات کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے عملے اور ڈاکٹروں کو ہدایت دی کہ مریضوں کا خاص خیال رکھا جائے اور ان کے ساتھ نرمی سے پیش آیا جائے۔ کمشنر لاڑکانہ نے ہسپتال کے ایم ایس علی گوہر ڈاہری اور ایگزیکیوٹو انجینئر بلڈنگس کو ہدایت کی کہ اسپتال کا مرمتی کام جلد مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اسپتال میں داخل مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جائیں اور صفائی ستھرائی کا بھی خال خیال رکھا جائے۔