نائب ناظم کرک کیخلاف ووٹ استعمال کرنے پر پی ٹی آئی کونسلرزکوڈی سیٹ کرنے کاحکم

منگل 13 فروری 2018 22:58

کرک۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) صوبائی وزیر مال ریجنل صدر پی ٹی آئی علی آمین گنڈا پور نے ضلعی نائب ناظم کرک کے خلاف پی ٹی آئی ڈسٹرکٹ کونسلروں کو ووٹ استعمال کرنے پر ڈی سیٹ کرنے کا حکم جاری کر دیا، تفصیلات کے مطابق ریجنل صدر علی آمین گنڈا پور نے قائد عمران خان کی خصوصی ہدایات پر ذرائع کے مطابق ایک اعلامیہ جاری کیا ہے، اعلامیہ کے مطابق پارٹی پالیسی کے خلاف جس ممبر نے ووٹ استعمال کیا، نہ صرف اسکی پارٹی رکنیت ختم اور ضلعی کونسلر کی نشست سے بھی پارٹی قانون کے مطابق ڈی سیٹ کیا جائیگا، انہوں نے کہاکہ پارٹی ڈسپلن اور قانون کے خلاف ورزی کرنے والے ممبران کیساتھ کسی قسم کی دعایت اور نرمی نہیں ہو گی۔

(جاری ہے)

اعلامیہ سے پی ٹی آئی ممبران میں کھلبلی مچ گئی۔

متعلقہ عنوان :