شہداء اے پی ایس میموریل پبلک لائبریری پشاورمیں حق حقدارتک کے حوالے سے سیمینار

منگل 13 فروری 2018 22:58

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) وزارت اطلاعات ونشریات کے پراجیکٹ پاکستان پیس کولیکٹیوکے زیراہتمام حق حقدارتک کے حوالے سے شہداء اے پی ایس میموریل پبلک لائبریری پشاورمیںایک سیمینارکاانعقادکیاگیا۔اس موقع پرممبرصوبائی اسمبلی یاسین خلیل کے علاوہ وکلاء،تاجربرادری،علماء اورسول سوسائٹی کے افرادنے کثیرتعدادمیںشرکت کی۔

شرکاء سے مولاناحسین مدنی،نورعالم ایڈوکیٹ،جمشیدعلی، تاجرایسوسی ایشن کے صدرملک مہرعلی نے بھی خطاب کیا۔مہمان خصوصی یاسین خلیل نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نے عطیات کی رقم مستحق افراد اوررجسٹرڈ ومستند اداروں کو دینے پرزوردیتے ہوئے کہاکہ عطیات کومحفوظ ہاتھوںمیں دینے سے معاشرہ محفوظ رہتاہے اوروہ عطیات کسی بھی منفی سرگرمی یاکسی مذموم عزم کاپیش خیمہ نہیںبن سکتے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ عطیات کوقواعدکے مطابق لانے کیلئے لائحہ عمل کی شدیدضرورت ہے تاکہ یہ غیرمستحق افراداورغیررجسٹرڈاداروںکونہ ملے۔ انہوں نے اس ضمن میں میڈیااورمعاشرے کے تمام طبقات پرزوردیاکہ وہ اس سلسلے میںاپنا کردار اداکریں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں سالانہ کثیر مقدار میں لوگ عطیات دیتے ہیں جن کاکوئی ریکارڈ موجود نہیں ہوتا جس کے باعث حقداراورمستحق لوگ ان عطیات کے حصول سے محروم رہ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہرشہری کافرض ہے کہ عطیات دیتے وقت پہلے تسلی کر لیں کہ یہ عطیات مستحق اورحقدار لوگوںتک پہنچ جائے۔

متعلقہ عنوان :