پیپلزپارٹی نوشہرہ کے عہدیداروں کو برطرف کردیاگیا

منگل 13 فروری 2018 22:57

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء)پاکستان پیپلزپارٹی ضلع نوشہرہ نے ضلعی نائب صدر ملک حمایت اللہ ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری سعید اللہ اور تحصیل پبی کے صدر محمد الیاس کو پارٹی ڈسپلن اور پارٹی کے مرکزی وصوبائی قائدین کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال اور اخباری بیانات جاری کرنے پر برطرف کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

(جاری ہے)

پارٹی اور پارٹی قائدین کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہونے والے افراد کو کسی صورت پارٹی میں برداشت نہیں کرسکتے پیپلزپارٹی کو ایسے سازشی عناصر کی ضرورت نہیں جس کی وجہ سے بھٹو ازم کو نقصان پہنچے پیپلزپارٹی کی رکن سازی کا عمل تیزی سے جاری ہے اب تک ہزاروں کارکنوں نے پارٹی کے رکن سازی فارم پر کردئیے ہیں ان خیالات کااظہار پاکستان پیپلزپارٹی ضلع نوشہرہ کے صدر ملک غلام حضرت، نائب صدر ملک باقر شاہ، جنرل سیکرٹری سید افتخار علی شاہ، سیکرٹری اطلاعات رضا سعید بابر اور پیپلزڈاکٹرز فورم کے جنرل سیکرٹری قاسم درانی نے مشترکہ طورپر نوشہرہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔