اکوڑہ خٹک میں شوہر نے بھائی اور باپ کے ساتھ ملکر اپنی بیوی کوقتل کردیا

منگل 13 فروری 2018 22:57

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) نوشہرہ کے علاقے اکوڑہ خٹک میں شوہر نے بھائی اور باپ کے ساتھ ملکر اپنی بیوی کوقتل کردیا اور تین بچوں کو ساتھ لیکر موقع سے فرار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق مسمات بی بی روزہ زوجہ محمد علی ساکن آدمز ئی اکوڑہ خٹک نے اکوڑہ خٹک پولیس کو رپورٹ درج کراتے ہوئے کہا کہ اس کی بیٹی صائقہ کی شادی اٹھ سال قبل اعجاز ولد آزاد خان ساکن پیر سباق کے ساتھ ہوئی تھی۔

اس کے ساتھ سسرالیوں کاگھریلو تنازعہ اور شوہر کے ساتھ گھریلو ناچاقی تھی۔ اس کاشوہر سعودی عرب میں محنت مزدوری کرتاتھا اس سے تین بچے پیدا ہوئے تھے ایک ماہ قبل وہ سعودی عرب سے چھٹی پر ایا تھا اور بیوی بچوں کے لئے علی گڑھ اکوڑہ خٹک میں گھر کرایہ پر لیا۔ وہ د دن سے اپنے داماد اعجاز کو فون کررہی تھی مگر وہ اس کا فون نہیں اٹھارہاتھا۔

(جاری ہے)

اج جب میں اپنی بیٹی کے گھر پہنچی تو دیکھا کہ اس کے گھر کوتالا تھا پڑوسیوں کی موجودگی میں پولیس کوطلب کیا تو دیکھا کہ اس کی لاش ملی، اس کے بچے بھی غائب تھے۔

مجھے یقین ہے میری بیٹی کو میر ے داماد اعجاز، دیور باچاپسران آزاد خان اورسسر آزاد خان ولد دلبر خان نے قتل کیاہے ۔ تمام ملزمان تینوں بچوں سمیت موقع سے فرار ہوگیاہے۔ وجہ عناد گھریلو ناچاقی اور گھر یلو تنازعہ بتائی جارہی ہے۔ایس ایچ اوتھانہ اکوڑہ خٹک بشیر خان کے مطابق کچھ عرصہ قبل مقتولہ صائقہ کسی کے ساتھ بھاگ گئی تھی اور ا سکو پولیس نے بونیر سے برآمد کیاتھا۔ شاید یہی وجہ ہے کہ اس کو غیرت کے نام پرقتل کیا ہے پولیس ہر پہلوسے تفتیش کرے گی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :