Live Updates

عمران خان کا آئندہ کوئی سیاسی مستقبل نہیں ،مریم نواز کی رکن صوبائی اسمبلی سلطانہ شاہین سے ملاقات میں گفتگو

منگل 13 فروری 2018 22:47

عمران خان کا آئندہ کوئی سیاسی مستقبل نہیں ،مریم نواز کی رکن صوبائی ..
ملتان ۔13فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) مسلم لیگ (ن) کی مرکزی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کھوٹے سکے ہیں جن کا آئندہ کوئی سیاسی مستقبل نہیں لیکن (ن) لیگ کی سیاست جاری رہے گی خواتین کارکنان عام انتخابات کی تیاری کریں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شعبہ خواتین ملتان کی نومنتخب سٹی صدر و رکن صوبائی اسمبلی سلطانہ شاہین سے ملاقات میں کیااور ان کی کارکردگی کو سراہا، مریم نواز نے مزید کہا کہ لودھراں الیکشن میں عوام نے (ن) لیگ کو کامیاب کرکے بتا دیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) ہی عوام کی خدمت کر سکتی ہے جبکہ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی منفی پروپیگنڈوں کی سیاست کے سوا اور کچھ نہیں کر سکتی، عام انتخابات میں بھی (ن) لیگ بھاری مینڈیٹ حاصل کرے گی، انہوں نے کہا کہ خواتین کا رکن پارٹی کا اثاثہ ہیں اور ہر اول دستہ ہیں جس پر پارٹی قیادت کو فخر ہے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات