وزیراعلیٰ بلوچستان کا سریاب روڈ پر واقع سرکاری گودام میں لاکھوں گندم بوریاں خراب ہونے پر برہمی کا اظہار

محکمہ خوراک غفلت اور نا اہلی کے باعث گندم خراب کر دیتے ہیں ،عوام کے حقوق پر کسی بھی صورت سودا بازی نہیں ہونے دینگے جو گندم خراب ہوئی ہے اور بار بار ما فیا کا نام لیا جا رہا ہے، سیکرٹری خوراک فوری طور پر اس ما فیا کو بے نقاب کریں اور مجھے جلد اس بارے آگاہ کیا جائے ،وزیراعلیٰ بلوچستان

منگل 13 فروری 2018 22:34

وزیراعلیٰ بلوچستان کا سریاب روڈ پر واقع سرکاری گودام میں لاکھوں گندم ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2018ء) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سریاب روڈ پر واقع سرکاری گودام میں لاکھوں گندم بوریاں خراب ہونے پر برہمی کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ محکمہ خوراک اپنی غفلت اور نا اہلی کے باعث گندم خراب کر دیتے ہیں عوام کے حقوق پر کسی بھی صورت سودا بازی نہیں ہونے دینگے جو گندم خراب ہوئی ہے اور بار بار ما فیا کا نام لیا جا رہا ہے سیکرٹری خوراک فوری طور پر اس ما فیا کو بے نقاب کریں اور مجھے جلد اس بارے آگاہ کیا جائے سیکرٹری خوراک نے وزیراعلیٰ کو بتایا کہ ایک ما فیا محکمہ خوراک کو بد نام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کی وجہ سے ہر سال گندم کی بوریاں خراب ہونے لگتی ہے وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی اوراور مشیر خوراک میر ضیاء اللہ لانگو پر مشتمل ایک کمیٹی قائم کر دی باوثوق ذرائع کے مطابق گزشتہ روز صوبائی کا بینہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اجلاس کے دوران سیکرٹری خوراک پر برہم ہو گئے اور کہا ہے کہ محکمہ خوراک کو کیوں بدنام کیا جا رہا ہے اور محکمہ خوراک کے افسران وملازمین کی وجہ سے ہر سال لاکھوں بوریاں گندم خراب ہونے لگتی ہے اور اس پر ہم کسی بھی صورت خاموش نہیں رہیں گے اور جو بھی ملوث پایا گیا ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائیگااور محکمہ کو مافیا سے چھٹکارا دلایا جائے عوام کے حقوق پر کسی بھی صورت سودا بازی نہیں ہونے دینگے جو گندم خراب ہوئی ہے اور بار بار ما فیا کا نام لیا جا رہا ہے سیکرٹری خوراک فوری طور پر اس ما فیا کو بے نقاب کریں اور مجھے جلد اس بارے آگاہ کیا جائے تا ہم سیکرٹری خوراک نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو آگاہ کیا کہ محکمہ خوراک میں ایک ما فیا محکمہ کو بدنام کر نے پر تلی ہوئی ہے اور مافیا ہی گندم کو خراب کر دیتی ہے اور پھر ان میں لوٹ مار کا سلسلہ شروع کر دیتے ہیں اور یہ مافیا آج سے نہیں کئی عرصے سے سر گرم ہے سریاب روڈ پر واقع گودام میں جو گندم خراب ہوئی ہے وہ ان ما فیا کی وجہ سے خراب ہے اور ایک منصوبے کے تحت گندم میں رد بدل کر کے باقی گندم کو ریکارڈ میں لائے بغیر فروخت کر دیتے ہیں جس پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا ہے کہ ما فیا کو بے نقاب کیا جائے کیونکہ اس حوالے سے کسی کیساتھ کوئی رعایت نہیں کی جائے گی اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبائی وزیر داخلہ میر سر فراز بگٹی اور صوبائی مشیر خوراک میر ضیاء اللہ لانگو کے سربراہی میں ایک کمیٹی بنا دی ۔

متعلقہ عنوان :