پشتونخوامیپ کے رکن محمد عارف سرگڑھ انتقال کرگئے

منگل 13 فروری 2018 22:34

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2018ء) پشتونخوامیپ کے رکن محمد عارف سرگڑھ انتقال کرگئے ۔ وہ حاجی دوست محمد سرگڑھ کے فرزند ، پارٹی اراکین محمد اکرم، ناصر خان اور عباس خان کے بھائی ،عبداللہ ، نقیب اللہ سرگڑھ کے بھتیجے تھے ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء پشتونخوامیپ کے صوبائی صدر سنیٹر عثمان خان کاکڑ ، سنیٹر سردار اعظم موسیٰ خیل ، اراکین اسمبلی عبدالرحیم زیارتوال ، ڈاکٹر حامد خان اچکزئی ، چیئرمین اللہ نور ،سید اکبر کاکڑ نے مرحوم کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے مغفرت کیلئے دعا کی ہے ۔