مظلوم طبقے کی پُر اثر آواز لحد میں اترنے کے باوجود خاموش نہیں ہوگی ،میاں افتخار حسین

منگل 13 فروری 2018 22:34

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2018ء)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ مظلوم طبقے کی پُر اثر آواز خاموش ہوگئی ہے اور انسانی حقوق کیلئے مرحومہ عاصمہ جہانگیر کی کاوشیں تا دیر یاد رکھی جائیں گی، لاہور میں عاصمہ جہانگیر کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد ان کی صاحبزادی منیزے جہانگیر سیبات چیت اور اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج مجھے وہ دن شدت سے یاد آئے جب عاصمہ جہانگیر میرے بیٹے راشد شہید کی شہادت پر تشریف لائی تھیں اور بار ہا مجھے فون پر تسلیاں بھی دیتی رہیں ، انہوں نے کہا کہ میرے لئے یہ انتہائی دکھ کی بات ہے کہ آج مجھے اسی عظیم خاتون کے جنازے میں شرکت پڑی ،انہوں نے کہا کہ نماز جنازہ میں ہزاروں افراد کے ساتھ ساتھ خواتین کی بڑی تعداد میں شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ ہر کسی کی دلعزیز تھیں اور ان کے غم میں ہر آنکھ اشکبار ہے، میاں افتخار حسین نے منیزے جہانگیر سے بات چیت کرتے ہوئے انہیں تسلی دی اور کہا کہ ماضی میں آپ نے بھی میاں راشد شہید کے جنازے میں شرکت کی تھی اور میں آپ کا دکھ خود محسوس کر سکتا ہوں،انہوں نے کہا کہ مرحومہ بلا شبہ باہمت ، نڈر اور انسانی حقوق کی علمبردار خاتون تھیں اور جمہوریت کی بحالی کیلئے ان کی خدمات اور قربانیوں ناقابل فراموش ہیں،