راولپنڈی، لودھراں ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی فتح ، تعمیر و ترقی کے فتح ہے، ،حاجی ظفر اقبال

منگل 13 فروری 2018 22:34

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2018ء) رکن کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے کہا ہے کہ لودھراں ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی تاریخی فتح دراصل تعمیر و ترقی کے فتح ہے انہوں نے کہا ہے کہ عوام نے الزامی سیاست کو مسترد کر کے تعمیر و ترقی کو ووٹ دیا ہے۔

(جاری ہے)

الزامی سیاست کرنے والوں کو لیے لمحہ فکریہ ہے کہ وہ اپنی جیتی ہوئی سیٹ ہار گئے ہیںسیاست محض بلند و بانگ دعوے اور دوسروں پر کیچڑ اچھالنے کا نام نہیں بلکہ عوامی خدمت مسلسل محنت اور تعمیر و ترقی کے جذبے کا نام ہے لودھراں ضمنی الیکشن سے ایک مرتبہ پھر ثابت ہوا ہے کہ کہ عوام کھوکھلے نعروں کے نہیں بلکہ حقیقی خدمتگاروں کے ساتھ ہے اور جمہوریت میں عوامی حمایت ہی سب سے بڑی طاقت ہوتی ہے

متعلقہ عنوان :