راولپنڈی، ا سلام نے ماں باپ، بہن بھائی،خاوند ، بیوی بیٹے کو عزت سے نوازا، بیٹا نعمت تو بیٹی کو رحمت قرار دیا،صدر فلاحی تنظیم

ویلنٹائن ڈے ا اسلامی روایات کے صریحا منافی فرسودہ رسم ہے،محمد عامر صدیقی

منگل 13 فروری 2018 22:34

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2018ء) ترقی پسند فلاحی تنظیم کے صدر محمد عامر صدیقی نے کہاہے کہ ا سلام سے قبل دنیا جہالت کے اندھیروں میں ڈوبی ہوئی تھی عورتوں کو حقیر اور بچیوں کو پیدا ہوتے ہی زندہ درگور کر دیا جاتا تھا انسانیت نام کی کوئی چیز کہیں دکھائی نہ دیتی تھی ایسے میں رب العالمین نے رحمتہ العالمین ؐکو بھیجا حضرت محمد ؐ نے رشتوں کو اک لڑی میں پروتے ہوئے ماں باپ، بہن بھائی،خاوند ، بیوی بیٹے و دیگر کو عزت و توقیر سے نوازا، بیٹا نعمت تو بیٹی کو رحمت قرار دیا، ماں کے قدموں تلے جنت جیسی خوشخبری سے محبتوں عقیدتوں سے نوازا ، کیا ان رشتوں سے زیادہ کہیں عزت و توقیر کہیں اور ملی، یقینا نہیں تبھی آج نام نہاد انسانی حقوق کے علمبردار وں نے آج کے دن یعنی 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے سے منسوب ان اسلامی روایات کے صریحا منافی فرسودہ رسم ہے جو معاشرے میں بگاڑ اور اسلامی ماحول کیخلاف کسی سازش سے کم نہیں ہمیں اسلامی شعار کو فروغ دے کر اسلامی تعلیمات کی پیروی کرتے ہوئے امن، اخوت ، رواداری اور بھائی چارے کے ماحول کر پروان چڑھا کر آئندہ نسل کو سیدھی راہ پر ڈالتے ہوئے دنیا و آخرت سنوارنی ہے جو کسی جہاد سے کم نہیں ۔

متعلقہ عنوان :