صوبائی اسمبلی اجلاس میںاعزازالملک افکاری کی تنقیدی غزل

منگل 13 فروری 2018 22:23

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) خیبرپختونخوااسمبلی کے گرماگرم اجلاس میں جماعت اسلامی دیرسے منتخب رکن اعزازالملک افکاری نے رائلٹی کیلئے سراپااحتجاج رکن امجدآفریدی کی سیٹیوں کے عمل پر پوری تنقیدی غزل ایوان میں سنادی جس پر اپوزیشن اراکین نے شدیدشورشرابہ کیا تاہم موصوف نے اپنی غزل جاری رکھی اور اختتام پرہی اپنی نشست پر بیٹھ گئے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز اسمبلی اجلاس کے دوران رائلٹی کی مد میں فنڈنہ ملنے پر سراپااحتجاج پی ٹی آئی کے رکن امجدآفریدی نے جب دوبارہ سیٹھیاں بجائیں تو ڈپٹی سپیکرکی اجازت پرجماعت اسلامی کے رکن اعزازالملک اپنی نشست پرپندرہ منٹ تک کھڑے ہوکر غزل سنادی جوکہ معزز اراکین اسمبلی کے کردار،ایوان کے تقدس اور امجدآفریدی کے عمل پرتنقیدپرمشتمل تھی جسے اپوزیشن جماعتوں نے کوئی وقعت نہیں دی اورسپیکرسے شکوہ کیاکہ یہاں مشاعرہ سننے کیلئے ٹائم دیاجاتاہے لیکن اہم سوالات کو موخرکرکے اپوزیشن کو بولنے کاموقع نہیں ملتا۔

متعلقہ عنوان :