خیبرپختونخوااسمبلی نے لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل منظورکرلیا

ترمیمی بل کے تحت جہاں مقامی حکومتیں نہیں ہونگی وہاں کا ترقیاتی فنڈٹی ایم اوز اور منتخب ایم پی ایز کے ذریعے خرچ کیاجائے گا

منگل 13 فروری 2018 22:23

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء)خیبرپختونخوااسمبلی نے لوکل گورنمنٹ میں ترمیم کردی ہے جس کے تحت جہاں مقامی حکومتیں نہیں ہونگی وہاں کا ترقیاتی فنڈٹی ایم اوز اور منتخب ایم پی ایز کے ذریعے خرچ کیاجائے گاجس کے تحت اب کوہستان میں ترقیاتی فنڈزوہاں کے اراکین اسمبلی خرچ کرینگے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز صوبائی اسمبلی اجلاس کے دوران سینئروزیربرائے بلدیات عنایت اللہ نے لوکل گورنمنٹ فنڈزٹی ایم اوزڈپٹی کمشنریاایم پی ایز کے ذریعے خرچ کرنے سے متعلق خیبرپختونخوا لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل2017پیش کیاجسے ایوان نے پاس کرلیا ترمیمی بل کے مطابق جہاں کہیں مقامی حکومتیں قائم نہیں وہاں لوکل گورنمنٹ فنڈضلعی انتظامیہ یا پھر منتخب ایم پی ایز کے ذریعے خرچ کیاجاسکے گا واضح رہے کہ 2015ء میںضلع کوہستان کاکیس عدالت میں زیرسماعت ہونے کے باعث وہاں پر بلدیاتی الیکشن نہیں ہوئے تھے۔

اس موقع پر کوہستان منتخب رکن سردارحسین نے بھی ترمیمی بل کی حمایت کی ۔