صوبائی اسمبلی اجلاس،انسانی حقوق کی علمبردار عاصمہ جہانگیر کیلئے فاتحہ خوانی

منگل 13 فروری 2018 22:23

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2018ء) خیبرپختونخوااسمبلی میںمشہور قانون دان اورانسانی حقوق کی علمبردار عاصمہ جہانگیر کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔

(جاری ہے)

قومی وطن پارٹی کی معراج ہمایون نے نکتہ اعتراض پر کہاکہ عاصمہ جہانگیرکی خدمات جمہوریت کے حوالے سے اظہرالامن الشمس ہیں انکی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں جمہوریت کے لئے ہمیشہ انہوں نے ہرفورم پر آمر کیخلاف آوازاٹھائی ہے وہ ایک بے باک ،دلیر اور نڈرخاتون تھیں اس لئے صوبائی اسمبلی میںمرحومہ کیلئے اجتماعی فاتحہ خوانی ہونی چاہئے اس کے بعد ڈپٹی سپیکر کے کہنے پر جے یوآئی کے مفتی سید جانان نے عاصمہ جہانگیرکے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

متعلقہ عنوان :