اسلام آباد،ایم ایس او 14 فروری کو حیا ڈے کے طور پر منا ئے گی

منگل 13 فروری 2018 22:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2018ء)ایم ایس او 14 فروری کو حیا ڈے کے طور پر منا ئے گی یہاں سے جاری بیان میں مولانا بلال عباسی ناظم ایم ایس او اسلام آباد اور محمد علی شیر ناظم اطلاعات ایم ایس او اسلام آباد نے کہا کہ مسلم سٹو ڈ نٹس آرگنا ئر یشن 14 فروری کو حیا ڈے کے طور پر منا ئے گی ۔ و یلنٹا ئن ڈے جسے لغو تہوار نہ تو کبھی ہماری ثقافت کا حصہ تھے اور نہ کبھی ہو سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

مگر افسوس کچھ نا سمجھ لوگ مغرب کی تقلید کرتے ہو ئے ایسے فضول تہواروں کو ہماری ثقافت میں رائج کر نا چاہتے ہیں جس کی اجازت نہ تو دین دیتا ہے نہ ہی ہماری غیرت مند ثقافت قبول کرتی ہے ۔ایم ایس او 14 فروری کو ملک بھر میں حیا واک اور حیا کا نفرنسز کا انعقاد کرے گی ۔ اسی سلسلہ میں 14 فروری کو اسلامی انٹر نیشنل یو نیو رسٹی میں حیا واک کا اہتمام کیا جا ئے گا جس کی قیادت مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے قائدین کریں گے اور طلباء کی بڑی تعداد شرکت کرے گی ۔ ۔۔۔