اوپن یونیورسٹی کا سمسٹربہار 2017ء کے میٹرک پروگرام کے فائنل امتحانات کے نتائج کا اعلان

منگل 13 فروری 2018 22:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹربہار 2017ء میں پیش کئے گئے میٹرک پروگرام کے فائنل امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ کنٹرولر امتحانات ،ْ سہیل نذیر رانا کے مطابق میٹرک پروگرام کے نتائج یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر فراہم کر دئیے گئے ہیں اور تمام امیدواروں کو ان کے دئیے گئے پتوں پر ڈاک کے ذریعہ بھی رزلٹ کارڈز ارسال کئے جارہے ہیں۔

کنٹرولر امتحانات کے مطابق وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کی ہدایت پر نتائج کے پراسس کو تیز کردیا گیا ہے ،ْ امید ہے کہ ایف اے پروگرام کے نتائج کا اعلان اگلے ہفتے کے دوران کردیا جائے گا جبکہ بی اے اور بی ایڈ پروگرامز کے نتائج کا اعلان رواں ماہ کے آخر تک کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں سمسٹر بہار 2018ء کے میٹرک تا پی ایچ ڈی پروگرامزکے داخلے پاکستان کے چاروں صوبوں ،ْ آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں یکم فروری سے جاری ہیں۔

تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس کے سیل پوائنٹس اور ملک بھر میں موجود علاقائی کیمپسسز اوررابطہ دفاتر سے حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔ میٹرک سے پی ایچ ڈی تک تمام پروگرامز کے پراسپیکٹس اور داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی فراہم کردئیے گئے ہیں۔۔۔۔۔