جن لوگوں نے مجھے موٹر وے کے راستے لاہور جانے کا کہا وہ ہاتھ کھڑا کریں ، ایک نے تو کہا جہاز پکڑیں لاہو رچلے جائیں ‘نوازشریف

آئندہ انتخابات میں حکومت تو ویسے بھی بن جائے گی الیکشن میں (ن) لیگ کی اصل جیت نوازشریف کی واپسی ہوگی ‘طلال چوہدری

منگل 13 فروری 2018 22:14

جن لوگوں نے مجھے موٹر وے کے راستے لاہور جانے کا کہا وہ ہاتھ کھڑا کریں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 فروری2018ء) سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے پنجاب ہائوس میں پارٹی رہنمائوں سے ملاقات کے دوران انتہائی خوشگوار موڈ میں گفتگو کی جبکہ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہاکہ آئندہ انتخابات میں حکومت تو ویسے بھی بن جائے گی الیکشن میں (ن) لیگ کی اصل جیت نوازشریف کی واپسی ہوگی ، میاں صاحب نے پہلی بار بتا دیا کہ غلامی اور حکومت میں کیا فرق ہوتا ہے ۔

نیب عدالت میں پیشی کے نوازشریف اپنی صاحبزادی مریم نواز کے ہمراہ پنجاب ہائوس پہنچے جہاں زاہد حامد ، طلال چوہدری اورزبیر گل سمیت دیگرموجود تھے ۔ طلا ل چوہدری نے میاں محمد نواشریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ جب آپ نے لاہورجانا تھا اوردوبارہ فیصلہ کیا کیونکہ پہلے فیصلہ ہوچکا تھا کہ آپ موٹر وے کے ذریعے جائیں گے وہ ٹرننگ پوائنٹ تھا جب آپ جی ٹی روڈ کے ذریعے گئے ۔

(جاری ہے)

اس دوران میاں نوازشریف نے کہاکہاں ہیں وہ بندے جنہوںنے مجھے کہاکہ موٹرو ے سے جائیں اگر یہاں کوئی بیٹھا ہوا ہے تو اپنا ہاتھ کھڑا کرے جس پر طلال چوہدری نے کہاکہ اب کوئی ہاتھ کھڑا نہیں کرے گا ۔نواشریف نے کہاکہ ایک صاحب نے تو کہا کہ جہاز پکڑے اورپنڈی سے لاہور چلے جائیں ۔ طلا ل چوہدری نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہاکہ کچھ لو گ کہتے ہیں کہ ہمیں دو تہائی اکثریت ملے گی حکومت بنائیں گے لیکن یہ بتدریج کامیابیاں ہیں ، (ن) لیگ کی نہیں اس موقف کی جو جیت ہے وہ نوازشریف کی واپسی ہے اس کے علاوہ کوئی جیت نہیں آپ نے پہلی مرتبہ بتایا کہ حکومت اور غلامی میں فرق ہوتا ہے غلامی تو اگلے پانچ دس سال کی پہلے ہی آفر ہوئی تھی حکومت وہ ہے جس میں عوام کے مینڈیٹ کو صحیح طرح سے ٹرانسلیٹ اور یہ تب ہی ہوسکتا ہے جب آپ کے پاس کوئی اختیار ہو اور وہ لوگ آپ کی ٹانگیں نہ کھینچیں جنہیں آپ کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے ۔

لوگوں کو باتیں بھول جاتی ہیں آپ صرف پچھلے چار پانچ ماہ دیکھ لیں تو میرا خیال ہے تو اپنوں سمیت کسی نے کمی نہیں کی کہ آپ کو نہ روکا جائے کہ آپ اس راستے پر نہ چلیں آپ کی نیک نیتی اور آپ کے اندر کا حوصلہ ہے کہ آپ آگے بڑھ رہے ہیں آپ کے ساتھ والدہ سمیت پورے پاکستان کی دعائیں ہیں اور اگر 2018ء کا الیکشن جیتنا ہے اورحکومت بنانی ہے تو میرا خیال ہے کہ اس جدوجہد کا کوئی فائدہ نہیںکیونکہ حکومت تو ویسے بھی بن جائے گی ۔جیت ہماری صرف اس میں ہے کہ نوازشریف واپس آئے نہیں تو باقی جیت کوئی نہیں ۔